بچوں کی مسیحی پرورش حکمت، فرمانبرداری اور خُدا کی نظر میں مقبولیت

ہمارے لیے یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ ہم اپنے بچوں کو خدا کے کلام کی تعلیم کیوں دیتے ہیں۔ بطور مسیحی والدین اور کلیسیائی رہنما، خدا ہم سے یہ چاہتا ہے کہ ہم اپنے بچوں کی پرورش بالکل ویسے ہی کریں جیسے یسوع کی ہوئی تھی ،—تاکہ وہ بھی عقل، فرمانبرداری اور ر خُدا اور لوگوں کی نظر میں عزت اورمَقبُولِیَّت پائیں۔
خداوند یسوع مسیح ایک ایسے خاندان میں پیدا ہوئے جو خُدا پر ایمان اور اس کی فرمانبرداری کرتا تھا۔ مُقدّسہ مریم نے فرشتے کے پیغام پر یقین کیا اور رُوحُ القُدس کی قدرت سے حاملہ ہوئیں۔
“اور یسُوع حِکمت اور قد وقامت میں اور خُدا اور اِنسان کی مَقبوُلیّت میں بڑھتا گیا۔” (لوقا 2:52)
یسوع اس زمین پر لوگوں کے درمیان رہے لیکن انہوں نے آسمانی باپ کی نمائندگی کی۔ انہوں نے ہمیں سکھایا کہ فرمانبرداری، فروتنی (عاجزی) اور خُدا کے خوف میں کیسے چلنا ہے۔ اسی طرح، ہمارے بچوں کو بھی مسیح کے کردار کی تربیت دینی چاہیے تاکہ وہ سب سے بڑھ کر خُدا کو پسند آئیں اور دنیا میں راستی کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔
بائبلِ مقدس خداوند یسوع مسیح کے بچپن کے بارے میں بہت کم بتاتی ہے، سوائے اس ایک اہم واقعے کے جب وہ بارہ سال کے تھے۔ ان کے والدین انہیں ڈھونڈ رہے تھے اور تین دن کے بعد انہوں نے انہیں ہیکل میں پایا:
“اور اَیسا ہُؤا کہ تِین دِن کے بعد اُنہوں نے اُسے ہیکل میں اُستادوں کے بیچ میں بَیٹھے ہُوئے اور اُن کی سُنتے اور اُن سے سوال کرتے پایا۔” (لوقا 2:46)
بارہ سال کی عمر میں، ایک بچہ اپنی ذمہ داریوں، صحیح و غلط کی پہچان اور فرمانبرداری کی سنجیدگی کو سمجھنا شروع کر دیتا ہے۔ یسوع “کھوئے” نہیں تھے؛ وہ تو اپنی مرضی سے وہاں موجود تھے جہاں وہ ہونا چاہتے تھے، یعنی اپنے باپ کے گھر میں ۔ یہ بات بچوں کی ابتدائی رہنمائی کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے تاکہ ان کے دل خُدا کی سچائی کے طالب رہیں۔
جب بچے خُدا کے کلام کی پہچان کے بغیر دنیا میں قدم رکھتے ہیں، تو وہ آسانی سے گرد و پیش سے متاثر ہو سکتے ہیں، اور گمراہ ہو کر خُدا سے دُور ہو سکتے ہیں۔ خُدا ہمیں خبردار کرتا ہے:
“میرے لوگ عِلم کی کمی سے ہلاک ہُوئے۔” (ہوسیع 4:6)
جب مُقدّسہ مریم اور مُقدّس یوسف نے خُداوند یِسُوع مسیح کو ہیکل (خدا کے گھر) میں پایا، تو انہوں نے بڑی دانائی سے جواب دیا: “اُس نے اُن سے کہا تم مجھے کیوں ڈھونڈتے تھے؟ کیا تم کو معلوم نہ تھا کہ مجھے اپنے باپ کے ہاں ہونا ضرور ہے؟” (لوقا 2:49)
یہ کوئی ضد یا نافرمانی نہیں تھی، بلکہ یسوع جانتے تھے کہ بچپن ہی سے خدا کے کام ان کے لیے سب سے اہم ہیں۔ لیکن اس کے باوجود، انہوں نے اپنے والدین کا پورا احترام کیا: “اور وہ اُن کے ساتھ روانہ ہو کر ناصرت میں آیا اور اُن کے تابع رہا۔” (لوقا 2:51) خُداوند یِسُوع مسیح نے ہمیں سکھایا کہ خدا کی مرضی پوری کرنے کے ساتھ ساتھ والدین کی عزت کرنا کتنا ضروری ہے۔ جیسا کہ کلامِ مُقدّس میں لِکھا ہے کہ اپنے ماں باپ کی عزت کرنا تاکہ تیری عمر دراز ہو۔
بچوں کو دنیا کی دولت یا شہرت سے زیادہ اس زندگی کی ضرورت ہے جو خدا کے کلام پر مبنی ہو۔ یسوع نے ہمیشہ وہی کیا جو خدا کو پسند تھا: “کیونکہ میں آسمان سے اِتر کر اس لیے نہیں آیا کہ اپنی مرضی پوری کروں، بلکہ اس لیے کہ اپنے بھیجنے والے (خدا) کی مرضی پوری کروں۔” (یوحنا 6:38)
خُداوند یِسُوع مسیح گناہ سے پاک پیدا ہوئے، ہماری خاطر صلیب پر جان دی، اور تیسرے دن جی اٹھے تاکہ جو کوئی ان پر ایمان لائے، وہ ہمیشہ کی زندگی پائے۔ جیسے ایک انسان (آدم) کی وجہ سے گناہ دنیا میں آیا، ویسے ہی ایک ہستی (یسوع مسیح) کے ذریعے ہمیں نجات ملی۔
ہمارے دل گناہ کی وجہ سے بگڑ چکے ہیں، اس لیے ہمیں “نئے سرے سے پیدا ہونے” کی ضرورت ہے۔ روح القدس ہمیں نیا دل دیتا ہے جو خدا سے محبت کرنا سکھاتا ہے۔ یسوع نے فرمایا:
“میں تم سے سچ کہتا ہوں، جب تک کوئی نئے سرے سے پیدا نہ ہو، وہ خدا کی بادشاہی کو دیکھ نہیں سکتا۔” (یوحنا 3:3)
خدا چاہتا ہے کہ ہم ایسی نسل تیار کریں جو سچائی پر قائم رہے اور اپنی زندگی سے خدا کو جلال دے۔ صلیب ہماری نجات کا راستہ ہے، اور یسوع کی زندگی ہمارے لیے نمونہ ہے۔ خدا کا کلام ہمیں عقل اور سمجھ دیتا ہے:
“بچے کی تربیت اُسی راہ میں کر جس پر اُسے چلنا ہے، تو وہ بڑھاپے میں بھی اس سے نہیں پھرے گا۔” (امثال 22:6)
ہمارا مقصد ایسی نسل تیار کرنا ہے جو یسوع مسیح کی طرح بڑھے اور اپنی زندگی کے ہر کام سے خدا کا نام روشن کرے۔
جس بچے میں بائبل کی تعلیم کی کمی ہو، اسے دنیا کی بھیڑ میں روحانی طور پر کھو جانے کا خطرہ ہوتا ہے۔ اسی لیے ہمیں بچوں کو کلامِ مقدس سکھانا چاہیے تاکہ ان کی شناخت، ان کے فیصلے اور ان کی زندگی کی سمت خُدا کی سچائی پر مبنی ہوں۔

نعیم ظفر
بانی
کرائسٹ فار آل منسٹری
کراس اینڈ کراؤن
اگر آپ خوشخبری کو پھیلانے اور خُدا کے کام کی حمایت کرنا چاہتے ہیں، تو ہمارے مسیحی لباس اور مصنوعات خرید کر اس خدمت میں شامل ہوں۔ آپ کی یہ شراکت خُدا کے کلام کو دوسروں تک پہنچانے اور اس کی بادشاہی کو آگے بڑھانے کا ذریعہ بنے گی۔

Canada and US Delivery

Langley–Chilliwack small fee

Secure Payment

Pay with secure payment methods

Custom Prints Made Easy

Shirt printing service

24/7 Help Center

We'll respond to you within 24 hours

About Us

Cross & Crown is committed to making the Word of God accessible to every believer,
whether at home, school, church, or on the go.

Departments

Who Are We

Our Mission

Awards

Experience

Success Story

Quick Links

Who Are We

Our Mission

Awards

Experience

Success Story

Let’s keep in touch

Get recommendations, tips, updates and more.

You have been successfully Subscribed! Ops! Something went wrong, please try again.

Let’s keep in touch

Copyright © 2026 Cross & Crown, All rights reserved.

Don’t Miss What’s New

Get early access to new arrivals, faith-based collections, and important updates.

Use above code to get 10% off for your first order when checkout. Don’t miss it.